بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی سے روانہ ہوگئے

July 27, 2024

اسکرین گریب

بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی ایئر پورٹ سے روانہ ہو گئے۔

سیدنا مفضل سیف الدین کو گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رخصت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےسیدنا مفضل سیف الدین نے کہا کہ پاکستان سے آپ کی محبت، خلوص اور پیار لے کر جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آمد اور روانگی پر آپ کی والہانہ محبت ہمیشہ یاد رہے گی۔

واضح رہے کہ صدر آصف زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی تھی۔

صدر زرداری نے کہا تھا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔