صدر آصف زرداری سے بوہرہ کمیونٹی کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین نے ملاقات کی۔ صدر نے سیدنا مفضل سیف الدین کی سماجی خدمات کی ستائش کی۔
صدر زرداری نے کہا کہ بوہرہ کمیونٹی پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بوہرہ کمیونٹی معیشت اور کاروباری شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔
انہوں نے بوہرہ کمیونٹی کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔