آج ہماری پہچان کشکول لیکر آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگنے والوں کی ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

July 27, 2024

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج ہماری پہچان کشکول لیکر آئی ایم ایف کے سامنے بھیک مانگنے والوں کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران ٹیسوری نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں کی صلاحیتوں پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم سے ہی ایک مضبوط معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ملک اس وقت معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے، پاکستان دنیا کی بہترین معیشت بن سکتا ہے، مگر ہم بٹے ہوئے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ہمیں خود کو اور پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے، اگر ہم خود نہیں بدلیں گے تو وقت ہمیں بدل دے گا۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک دوسرے کو آگے بڑھنے کا موقع نہیں دے رہے۔