ہیٹ اسٹروک کے دوران اموات، کے الیکٹرک سے جواب طلب

July 27, 2024

فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے دوران اموات کے مقدمے میں کے الیکٹرک کو 30 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے دوران اموات کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایس ایس پی کمپلین سیل جنوبی اور ایس ایچ او پریڈی کو نوٹس جاری کر دیا۔