سوشل میڈیا پر ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کیخلاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل

July 27, 2024


سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے ملک میں افراتفری اور بے نظمی پھیلانے والوں کے خلاف تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد پولیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم مجرموں کی نشاندہی کرے گی جس کے بعد قانون کے مطابق مقدمہ چلایا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے کنوینر ہوں گے۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 5 ارکان پر مشتمل ہوگی، اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹر جے آئی ٹی کو معاونت فراہم کرے گا۔