کراچی، جناح اسپتال میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند

July 28, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے بڑے سرکاری اسپتال جناح میں بنیادی ٹیسٹ کی سہولت بند ہوگئی جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق ضروری کٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے اسپتال میں ٹیسٹ نہیں ہورہے۔

ذرئع کا بتانا ہے کہ اسپتال میں جگر اور گردوں کے ٹیسٹ کروانے کی بھی سہولیات بند ہوگئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنال اسپتال جانے والے مریضوں کو بنیادی ٹیسٹ بھی اب اسپتال سے باہر جاکر کروانے ہوں گے۔