ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی کی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ کی تفتیش سی ٹی ڈی منتقل

July 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی کی ہائی پروفائل ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ کی تفتیش سی ٹی ڈی منتقل کردی گئی۔کراچی پولیس چیف کے حکم پر ڈاکٹر بیربل گینانی کے قتل کے مقدمہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی منتقل کی گئی ہیں ۔ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سندھ پولیس نے تفتیش منتقل کرنے سے متعلق حکمنامہ جاری کردیا ہے۔واقعہ گذشتہ برس گارڈن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس قتل کیس کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں کرسکی تھی ۔مقتول ڈاکٹر بیربل گینانی کی بیٹی نے بھی تفتیش منتقل کرانے کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل گینانی کو سال 2023 میں گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ڈاکٹر بیربل گینانی کے ایم سی کےسینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز اور اسپینسر آئی اسپتال کے سابق سربراہ بھی تھے۔