ڈیفنس، بگٹی قبیلے کے افراد میں تصادم ،7 رکنی اسپیشل ٹیم کی تشکیل

July 28, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں بگٹی قبیلے کے افراد میں تصادم کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے 7 اسپیشل ٹیم بنادی گئی ۔اسپیشل ٹیم ایس پی انوسٹی گیشن ساؤتھ عبد الرحیم شیرازی کی سربراہی میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے بنائی ہے ۔ٹیم کے ارکان میں ایس ایس پی ساؤتھ،ایس پی کلفٹن ،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ،ایس ایچ او درخشاں ،ایس آئی او اور تفتیشی افسر شامل ہیں۔25جولائی کی شب ہونے والے تصادم میں بگٹی قبیلے کے ایک سردار سمیت 5 افراد جاں بحق اور دو زخم ہوئے تھے ۔مسلح تصادم میں ملوث 8سے 9 ملزم فرار ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔