پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کرتے گرفتار

July 28, 2024

لاہور (نیوزرپورٹر)لاہور علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پی آئی اے کی ائر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی سمگلنگ کرنے کی کوشش میں رنگے ہاتھوں گرفتار ،قومی ائر لائن کی ائر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں1لاکھ 30ہزارسعودی ریال چھپا رکھے تھےائر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا ائر ہوسٹس کو اندراج مقدمہ کے بعد آئی اینڈ پی کے حوالے کر دیا گیا ڈی سی کسٹم راجہ بلال کا کہنا ہے کہ دیگر ملوث افراد پر بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔