پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے بھی اولمپکس میں تیراکی کے مقابلے دیکھے

July 28, 2024

فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور ہیڈ چانسلر کاشف نے بھی اولمپکس میں تیراکی کے مقابلے دیکھے۔

پیرس اولمپکس میں 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستان کے احمد درانی بھی ایکشن میں تھے تاہم وہ اپنی ہیٹ میں آخری نمبر پر رہے، مقابلے میں 25 سوئمرز شریک تھے۔

200 میٹر کی پہلی ہیٹ میں احمد درانی چار سوئمرز میں چوتھے نمبر پر رہے۔

احمد درانی کی ٹائمنگ ایک منٹ 58 اعشاریہ 6 سیکنڈز رہی اور وہ اپنی پرسنل بیسٹ ٹائمنگ کو بھی برقرار نہ رکھ سکے۔

احمد درانی کا 200 میٹر فری اسٹائل میں پرسنل بیسٹ ٹائم 1:55.68 یے۔