کراچی کے نوجوانوں کو اب باہر نہیں اس ملک میں نوکریاں دلوائیں گے، فاروق ستار

July 28, 2024

فائل فوٹو۔

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کو باہر نہیں بلکہ اس ملک میں نوکریاں دلوائیں گے، ہمیں اب بل گیٹس ،ایلون مسک پیدا کرنے ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے تحت ایکسپو سینٹر کراچی میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ آج کا کنونشن آغاز ہے نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ اٹھو جاگو ملک کی معیشت میں اپنا حصہ حاصل کرو، پاکستان کو معاشی خود مختاری کی جانب ایم کیو ایم لے کر جائے گی، کراچی کے نوجوانوں کو برسر روزگار کرنے کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

یوتھ کنونشن میں مختلف کمپنیوں، کنسلٹنٹس، پبلشرز اور جامعات نے اسٹالز لگائے تھے جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔