اقلیتی برادری کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی

July 28, 2024

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی، فیصل کریم کنڈی - فوٹو: فائل

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کی مشکلات کم کرنے کی کوشش کریں گے۔

پشاور میں مندر کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھائی، اقلیتوں کو ہم نے ہمیشہ اپنے شانہ بشانہ رکھا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اقلیتوں کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اقلیتوں کے حقوق کی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے ساتھ ملک کر اس صوبے اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔صرف زبانی دعوے نہیں اقلیتوں کے لیے عملی اقدامات کریں گے۔