باہر جانے والوں کا نہیں یہاں موجود نوجوانوں کا برین ڈرین ہو رہا ہے، خالد مقبول

July 28, 2024

جنہوں نے پاکستان بنایا تھا وہ ہی پاکستان چلا بھی سکتے ہیں، خالد مقبول صدیقی - فوٹو: فائل

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی قوم کا سب سے بڑا اثاثہ بنایا ہے۔ باہر جانے والوں کا نہیں یہاں موجود نوجوانوں کا برین ڈرین ہو رہا ہے۔

کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت سب سے اہم ہے وقت کی ہمیشہ قدر کرو۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان ہر طرح کے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ امید ہے تو صرف یہ کہ پاکستان نوجوانوں سے گھرا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان بنایا تھا وہ ہی پاکستان چلا بھی سکتے ہیں۔

چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ پڑوسی ممالک اپنی آبادی کو اپنا سرمایہ بنا رہا ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر سازش نہ ہوئی تو کراچی میں مزید 13 یونیورسٹیاں آنے والی ہیں۔آنے والے دس سال کراچی اور انکے عوام کیلئے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نوجوان سرمایہ کاری صرف خود اور وقت پر کریں۔