K2 کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتہ

July 28, 2024

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے 2 کی مہم جوئی کے دوران 2 جاپانی کوہ پیما 7 ہزار میٹر کی بلندی سے گر کر لاپتہ ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر ولی اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دونوں جاپانی کوہ پیما بہت بلندی سے نیچے گرے ہیں۔ جاپانی کوہ پیما بغیر رسی کے ٹو کے جنوبی حصے پر مہم جوئی کر رہے تھے۔

ولی اللّٰہ کے مطابق حادثہ 7 ہزار میٹر کی بلندی پر پیش آیا ہے، فضائی اور زمینی ریسکیو آپریشن ممکن نہیں لگ رہا۔