کرم میں پانچ دن سے راکٹ چل رہے ہیں صوبائی حکومت خاموش ہے، فیصل کنڈی

July 29, 2024

پشاور(جنگ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم میں پانچ دن سے راکٹ چل رہے ہیں صوبائی حکومت خاموش ہے، انہوں نے پشاور میوزیم کا دورہ کیا، میوزیم پہنچنے پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر صمد نے گورنر کا استقبال کیا، گورنر نے میوزیم میںگندھارا تہذیب اور خیبرپختونخوا کی ثقافتی نایاب ورثہ و نوادرات کا معائنہ کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر آرکیالوجی اینڈ میوزیم ڈاکٹر صمد نے گورنر خیبرپختونخوا کو پشاور میوزیم میں موجود قیمتی نایاب ورثہ کی تاریخی و ثقافتی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کیں، گورنر نے پشاور میوزیم کو اسٹیٹ آف دی آرٹ سطح پر قائم رکھنے اور قیمتی تاریخی نوادرات کا تحفظ یقینی بنانے پر محکمہ آرکیالوجی و میوزیم کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تاریخ و ثقافت کی عجائب گھر عکاسی کرتے ہیں، خیبرپختونخوا صوبہ گندھارا تہذیب سمیت مختلف مذاہب کی تاریخی ورثہ پر مشتمل ہے، اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور عجائب گھر انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس سے صوبہ کا سافٹ امیج دنیا بھر کے سیاحوں کو جاتا ہے۔