پاکستان شاہینز وائٹ بال اسکواڈ کے 7 کھلاڑی اور ہیڈ کوچ آسٹریلیا روانہ

July 29, 2024

پاکستان شاہینز وائٹ بال کے کپتان محمد حارث اور دیگر چھ کھلاڑی آج رات لاہور سے براستہ دبئی ڈارون روانہ ہوئے۔

کھلاڑیوں میں عبدالفصیح، عرفات منہاس، جہانداد خان، عثمان خان، عارف یعقوب، محمد عمران جونیئر اور کپتان محمد حارث شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز وائٹ بال ہیڈ کوچ عبدالرحمٰن بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان شاہینز ڈارون میں 4 اگست سے 18 اگست کے درمیان، دو ون ڈے میچوں کے علاوہ ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گی۔