پی ٹی آئی کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرنے کا اعلان

July 29, 2024

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز---فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہبجلی کے مسئلے اور مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، ہم جماعت اسلامی کے دھرنے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دورانشبلی فراز نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے اور ممکن ہے جماعت اسلامی کو عملی طور پر سپورٹ کیا جائے۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس ملک میں سیاسی طور پر بڑا عدم استحکام ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ کبھی 9 مئی اور کبھی دفعہ 144 کے پیچھے چھپ کر سیاست کرتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا ہے کہ ان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے۔