خفیہ کال ریکارڈنگ، کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈرز کیخلاف مقدمہ درج

July 29, 2024

فائل فوٹو

کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر نور ولی محسود کی خفیہ کال ریکارڈنگ کا معاملہ، نور ولی محسود اور غٹ حاجی کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی شمالی وزیرستان میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نور ولی محسود کے خلاف مقدمے میں انسدادِ دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کِری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سینٹر پرحملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی خفیہ کال منظر ِعام پر آئی تھی۔

خفیہ کال میں نور ولی محسود، غٹ حاجی کو پاکستان میں اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی ہدایت کررہا تھا۔