گاڑی کی ٹکر سے ہلاک شکیل تنولی کیس میں اہم پیشرفت، ملزمہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

July 29, 2024

اسلام آباد میں گاڑی کی ٹکر سے شکیل تنولی کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمہ شانزے ملک کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے۔

ملزمہ شانزے ملک کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ تیز رفتار گاڑی چلانے اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔