رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

July 30, 2024

اسکرین گریب

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

رؤف حسن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔

سماعت کے دورانایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹیکنیکل رپورٹ موصول ہوئی ہے، تمام ملزمان ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔

پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے کہا کہ رؤف حسن اور دیگر کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے، رؤف حسن کی طبیعت ٹھیک نہیں، چیک اپ کرایا جائے۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے رؤف حسن کے مزید 5 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پیکا ایکٹ کی خصوصی عدالت نے رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔