وزیراعظم کی بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت

July 30, 2024

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہیں بحال کی جائیں، وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے اور جانی و مالی نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ شاہراہیں بحال کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، ادویات اور علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں۔