حکومت کی فاش غلطیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں‘ فضل الرحمٰن

July 31, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہحکومتوں کی نا اہلی کی سزا ریاست اور عوام کو مل رہی ہے‘ حکومت کی فاش غلطیاں عوام کو بھگتنا پڑتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق گور نر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن کے درمیان دبئی میں رابطہ ہوا، ڈاکٹر عشرت العباد نے فضل الرحمن کو عمرہ کی مبارکباد دی دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا‘فضل الرحمن نے عشرت العباد کی عملی سیاست میں واپسی نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت آپ جیسے تجربے کار سیاست داں کی ضرورت ہے‘پاکستان کی سلامتی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔