واٹر بورڈ کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر معطل

July 31, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریونیو مرزا اخلاق بیگ کو معطل کر دیا گیاایچ آر ڈپارٹمنٹ کے مطابق انہیں بے قاعدگی پر معطل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے خلاف کارروائی ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں سب سوائل واٹر کے خلاف چھاپے مارنے پر کی گئی ہے جو انہوں نے اتھارٹی کو علم میں لائے بغیر کی تھیں دوسری جانب مذکورہ افسر کا دعوٰی ہے انہوں نے ادارے کے مفاد میں کام کیا ہے دریں اثنا ترجمان واٹر کارپوریشن نے اپنے جاری ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد کی سربراہی میں واٹر کارپوریشن کے تمام افسران و ملازمین مشترکہ طور پر محکمے کی بہتری اور شہریوں کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں اور اس ضمن میں شہر کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اس کے علاوہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے پانی کی چوری اور دیگر محکمانہ امور سمیت کسی بھی معاملے پر واٹر کارپوریشن کا سرکاری موقف پیش کرنے کا اختیار صرف ترجمان واٹر کارپوریشن کے پاس ہے اور اگر کسی افسر یا ملازم نے اپنی طرف سے کوئی بھی غلط خبر جاری کی اور اس کی خبر سے ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچا تو اس کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔