برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن رہا

July 31, 2024

فائل فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث آج سال کا گرم ترین دن رہا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیتھرو اور کیو گارڈن میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

وسطی لندن میں 19 جولائی کو درجہ حرارت 31.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے اختتام پر مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شدید بارش کے پیشِ نظر یِلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

برطانوی میں میڈیا کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں جولائی میں درجہ حرارت اس بار اوسط سے چار سے پانچ ڈگری زیادہ رہا۔