پیرس اولمپکس: دریائے سین ٹرائی تھلون مقابلوں کیلئے کلیئر قرار

July 31, 2024

فائل فوٹو

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع دریائے سین کواولمپک ٹرائی تھلون مقابلوں کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دریائے سین میں آج ٹرائی تھلون کا مین اینڈ ویمن سوئمنگ ایونٹ ہو گا۔

دریائے سین میں واٹر کوالٹی خراب ہونے کی وجہ سے مقابلوں میں ایک روز کی تاخیر ہوئی۔

انتظامیہ کو دریائے سین میں آلودگی کی وجہ سے پریکٹس سیشنز بھی منسوخ کرنا پڑے تھے۔

بارشوں کی وجہ سے دریائے سین کے پانی کی کوالٹی سوئمنگ کے قابل نہیں رہی تھی۔

اس حوالے سےمنتظمین کا کہنا ہے کہ واٹر ٹیسٹنگ میں کوالٹی مقابلوں کے لیے موزوں ہے۔