پی ٹی اے نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ بتادی

July 31, 2024

گرافیکل فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے کی وجہ بتادی۔

اپنے اعلامیہ میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں۔

اتھارٹی کے مطابق انٹرنیٹ/براڈ بینڈ صارفین کو مصروف اوقات کے دوران سروسز کی ممکنہ ڈی گریڈیشن کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ متعلقہ ٹیمیں خرابی کو دور کر رہی ہیں، پی ٹی اے اس کی نگرانی کر رہا ہے۔