بھارت: سرکاری اسکول میں ٹیچر کلاس روم میں سوتی رہی، بچے پنکھا جھلتے رہے

July 31, 2024

فوٹو اسکرین گریپ

بھارت کے ایک سرکاری اسکول میں ٹیچر کے کلاس کے دوران سونے اور بچوں کی جانب سے پنکھا جھلنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

اتر پردیش کے علی گڑھ کے ایک سرکاری اسکول کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ٹیچر کو کمرے میں سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس دوران طلباء انہیں پنکھا جھل رہے ہیں۔



ویڈیو کے کیپشن میں صارف نے لکھا کہ ’اگر اساتذہ خود اس طرح کا رویہ اختیار کریں گے تو معیاری تعلیم کی کیا امید کی جا سکتی ہے؟‘

مذکورہ ویڈیو کو اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ لوگوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔