کینیڈا: دہشت گردی کی کارروائیوں کے الزام میں ملوث باپ بیٹا گرفتار

July 31, 2024

---فائل فوٹو

کینیڈا کی وفاقی پولیس کی جانب سے ٹورانٹو میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے الزام میں ملوث باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابھی تک ملزمان کے نام جاری نہیں کیے گئے۔

رائل کینیڈین ماؤنٹیڈ پولیس (آر سی ایم پی) الزامات کی تفصیل جاری کرے گی۔

آر سی ایم پی کے اسٹنٹ کمشنر میٹ پیگز پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

دہشت گردی کے الزامات میں باپ بیٹے کی گرفتاری کی اطلاع پر کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔