ناروے کپ انڈر 15 کیٹیگری میں بھی پاکستان پلیئرز کی شاندار کارکردگی

August 01, 2024

ناروے کپ انڈر 15 کیٹیگری میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم ’’بیٹر فیوچر پاکستان‘‘ ناروے کپ انڈر 15 کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔

راؤنڈ آف 32 کے میچ میں بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کی ٹیم اسٹرین کو پانچ۔ صفر سے ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے نوید، شہباز، سبحان، ابراہیم اور احسان نے گول اسکور کئے۔

راؤنڈ آف 16 میں بیٹر فیوچر پاکستان کا مقابلہ امریکی ٹیم جوویا سے ہوگا۔

انڈر 17 کیٹیگری میں پاکستان کی مسلم ہینڈ اسٹریٹ چائلڈ ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ راؤنڈ میں آچکی ہے۔