صدر سے آج فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز کا وفد ملاقات کرے گا

August 01, 2024

فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد آج ملاقات کرے گا۔

ایوانِ صدر کے مطابق گوہر اعجاز کی سربراہی میں وفد صدرِ مملکت سے ملاقات کرے گا۔

وفد میں پاکستان چیمبر آف کامرس و دیگر چیمبرز کے ارکان اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔

ایوانِ صدر کا کہنا ہے کہ وفد صدرِ مملکت کو کاروباری برادری کے تحفظات اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہ کرے گا۔