سب کو معلوم ہے کہ وزیرِ قانون کس کے اشاروں پر غیرآئینی اقدامات کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

August 01, 2024

فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ وزیرِ قانون کس کے اشاروں پر غیرآئینی اقدامات کر رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر قانون حکمران حکومت کو بچانے کے لیے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہحکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کے بل کو پر لگا دیے۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کو اسمبلی ایجنڈے میں شامل کیا، پھر چند گھنٹوں میں کمیٹی سے منظور بھی کرا دیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں قانون سازی کے ساتھ مذاق کرنا بند کرے، حکمران کچھ بھی کر لیں ان کا آخری وقت آپہنچا ہے۔