کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری

August 01, 2024

فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

صدر، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ شارعِ فیصل، طارق روڈ، پی ای سی ایچ ایس کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔

ایئر پورٹ روڈ، ملیر ہالٹ، ملیر کینٹ، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی، کورنگی اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں بھیوقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں شہری برقی آلات اور پانی کی موٹر کے استعمال میں احتیاط کریں۔

ترجمان نے کہا کہ شہری ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز اور ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کی ترسیلی تنصیبات سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، حفاظتی اقدامات کے تحت نشیبی علاقوں میں عارضی طور پر بجلی بند کی جاسکتی ہے۔