اسپتال میں جھانوی کپور کی دیکھ بھال کس نے کی تھی ؟ بھارتی میڈیا کا دلچسپ انکشاف

August 01, 2024

---فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل جھانوی کپور سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور کو حال ہی میں، 18 جولائی کو ہاضمے کی خرابی اور جگر کے مسائل کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، بتایا جا رہا ہے کہ اس دوران اداکارہ کے ساتھ اُن کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کی والدہ اسپتال میں موجود تھیں۔

بھارتی میڈیا ’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جھانوی کپور کو جب فوڈ پوائزننگ کے سبب اسپتال میں منتقل ہونا پڑا تھا، اس دوران اداکارہ کے بوائے فرینڈ شیکھر پہاڑیہ کی والدہ،اسمرتی شندے نے اسپتال میں اداکارہ کی دیکھ بھال کی تھی۔

یاد رہے کہ اداکارہ جھانوی کپور اورشیکھر پہاڑیہ طویل عرصے سے رومانوی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں اِنہیں بھارت کی پرتعیش، اننت اور رادھیکا کی شادی میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔

جھانوی کپورشیکھر پہاڑیہ کے پیار طویل عرصے سے ڈوبی ہوئی ہیں اور اس بات کا اداکارہ کئی بار اعتراف بھی کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جھانوی نے اسپتال سے چھٹی کے فوراً بعد سے ہی اپنی فلم ’الجھ‘ کی تشہیر دوبارہ شروع کر دی ہے۔

سدھانشو ساریا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2 اگست کو ریلیز ہوگی۔