پرویز الہٰی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا

August 01, 2024

پرویز الہٰی : فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہوگئی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق انہيں پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پرویز الہٰی کا اسپتال میں چیک اپ کروالیا گیا ہے، ان کے ایکو کارڈیوگرام اور دل کےدیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

ڈاکٹروں کی جانب سے پرویز الہٰی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔