ڈومیسٹک سیزن سے قبل پی سی بی کے 15 ریجنز میں فٹنس ٹیسٹ مکمل

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نئے ڈومیسٹک سیزن سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 ریجنز میں فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے ہیں۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں نہیں بلایا جائے گا ۔ پی سی بی نےریجنل کرکٹ ٹیموں کے اعلان سے قبل فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ کراچی ریجن میں فٹنس ٹیسٹ اگست کے وسط میں ہوں گے۔ مجموعی طور پر 15 ریجنز میں 2 ہزار 210 کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہو ئے ایک ہزار 637 کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کیا 15 ریجنز میں 573کھلاڑی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کر سکے ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑی اب کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے ۔پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک نے ضلعی سطح پر فٹنس کیمپس کا انعقاد کیا ۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہدایت کی تھی کہ فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ پی سی بی نے قومی اور ڈومیسٹک کنٹریکٹس کو بھی فٹنس سے مشروط کیا ہوا ہے۔