ایشین والی بال، پاکستان کی چوتھی کامیابی

August 02, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بحرین میں کھیلی جانے والی ایشین جونیئر والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے جمعرات کو چائینز تائپے کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی،ایونٹ میں پاکستان کی یہ مسلسل چوتھی کامیابی ہے، پاکستانی ٹیم جمعے کو جاپان کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔