بیرسٹر امجد ملک کے سسر حاجی عبدالغفور ملک کی وفات پر مختلف شخصیات کی تعزیت

August 02, 2024

دی ہیگ( نمائندہ جنگ ) کشمیر پیس فور م ہالینڈ کے جنرل سیکرٹری سینئر صحافی راجہ فاروق حیدر نے بیرسٹر امجد ملک کے سسر حاجی عبد الغفور ملک کی وفات پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔مرحوم مانچسٹر میں عرصہ سے مقیم تھے اور اپناو سیع حلقہ احباب رکھتے تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن ہالینڈ کے چیئر مین پیر طاہراقرار شاہ ، سیکر ٹری اطلا عا ت جاوید اقبال کھو کھر اور دیگر شخصیات نے بھی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔