سانحہ بنوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، عمران اختر

August 02, 2024

بارسلونا(جواد چیمہ) اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کے زیراہتمام بارسلونا میں سانحہ بنوں کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے پریس کانفرنس کی گئی۔ اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اسپین کے صدر عمران اختر چھوکرکلاں،سینئر نائب صدر محمد سلیمان گوندل،کوارڈینیٹر یورپ مہر فرحان اختر ،مرزا جابر، مہر عمران نذیر،چوہدری نذیراحمد مہر اور چوہدری ساجد گوندل نے پریس کانفرنس میں خطاب کیا۔ چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ ہم بنوں سانحہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان تمام قوتوں کی مذمت کرتے ہیں جو ملک کو انتشار اورتوڑنے کی جانب لے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور ملکی سلامتی کے پیچھے وردی ہے۔ چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے فوجی جوانوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوجوان ہماری سلامتی کے ضامن ہیں اور فوجی جوانوں کی شہادت پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کی مذمت کی۔ محمد سلیمان گوندل نے نوجوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائےفرحان نذیر مہر نے نوجوانوں کی شہادت کو بڑا نقصان قرار دیا اور دعائے مغفرت کی پریس کانفرنس شریک شخصیات نے سوالوں کے جوابات بھی دیئے گئے جس میں اپیل کی گئی کہ ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے اور اپنی فوج کی پشت پناہی کرناضروری ہے۔