بائیڈن، کاملا ہیریس کا نیتن یاہو سے رابطہ، اسرائیل کیلئے مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ

August 02, 2024

امریکا کے صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کاملا ہیریس کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کے لیے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈورن حملوں سے بچانے کے لیے مزید دفاعی سامان بھیجنے پر بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران، حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں سے اسرائیل کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔