پیرس اولمپکس، چھٹے روز 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ چین کی پہلی پوزیشن برقرار

August 02, 2024

تصویر بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

پیرس اولمپکس کے چھٹے روز چین نے مزید دو گولڈ میڈلز جیت لیے، اس طرح چین نے 11 سونے کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن پر دن کا اختتام کیا۔

پیرس اولمپکس میڈلز ٹیبل پر فرانس اور جاپان 8-8 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا 7 اور امریکا 6 گولڈ میڈلز کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

چھٹے روز امریکی ایتھلیٹس کی کارکردگی بھی شاندار رہی جنہوں نے مختلف کھیلوں میں مزید 4 گولڈ میڈل جیت لیے۔

ایکواڈور مردوں کی بیس کلومیٹر واک کے ذریعے گیمز میں اپنا پہلا میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔