خوشی ہوگی اگر مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بنوں، ٹم ساؤتھی

August 03, 2024

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ زبردست ٹورنامنٹ ہے جسے میں فالو کرتا ہوں، خوشی ہوگی اگر مستقبل میں پی ایس ایل کا حصہ بنوں۔

برمنگھم میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے کہا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا، بہت سی خوشگوار یادیں ہیں۔

ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سیریز کے دوران کراچی کے کھانوں اور میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں فاسٹ بولرز کے لیے بالنگ کنڈیشنز خاصی سخت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں برمنگھم فینیکس کی نمائندگی پر خوشی ہے، ٹی ٹوئنٹی کی طرح دی ہنڈرڈ فارمیٹ بھی زیادہ بولرز فرینڈلی نہیں۔