اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کے نگراں وزیر خارجہ

August 03, 2024

فائل فوٹو

ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا اور کہا ہے کہاسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

نگراں وزیر خارجہ علی باقری کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید اور ایران کی قومی سلامتی پر حملہ کیا گیا، اسرائیل نے علاقائی استحکام کی خلاف ورزی کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو خطرے سے دوچار کیا ہے، ایران حق دفاع سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔

علی باقری کا کہنا ہے کہ مجرم صیہونیوں کو متناسب سزا دینے کا حق نہیں چھوڑیں گے، امن و استحکام کے لیے عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کھڑی ہو۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں جرائم روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

واضح رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔