بارشوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سعید غنی

August 03, 2024

فائل فوٹو

سندھ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ بارشوں میں لوگوں کی پریشانیوں کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ زیادہ بارشیں ہو جائیں تو ہمارے سسٹم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ فوری نکاس ہو، ترقی یافتہ ممالک میں بھی بارشوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے، مئی سے تیاریوں کا آغاز کیا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوشش ہے لوگوں کی پریشانیاں کم کرسکیں۔