مصری صدر سیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مہم کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کی کوشش کی تھی، امریکی اخبار کا انکشاف

August 03, 2024

سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ مصری صدر سیسی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مہم کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کی کوشش کی تھی۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ محکمۂ انصاف جائزہ لے رہا ہے کہ کیا رقم مصر سے ٹرمپ کو منتقل ہوئی، رقم کی منتقلی امریکی امیدواروں کو غیرملکی فنڈ لینے پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اخبار نے کہا کہ 2019 میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارنی جنرل کے اعتراض پر غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات رک گئی تھیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ جون 2020 میں بھی پراسیکیوٹرنے کیس ناکافی شواہد پر بند کردیا تھا۔