حیدرآباد: یوسی 51 میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب، پولنگ جاری

August 04, 2024

فائل فوٹو

حیدرآباد میں یوسی 51 میں چیئرمین کی نشست پر ضمنی بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ضمنی بلدیاتی انتخاب میں 8 ہزار 533 ووٹرز کے لیے 5 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے غلام محی الدین اور پی ٹی آئی کے انیس احمد مدمقابل ہیں، جبکہ آزاد امیدوار فیاض راجپوت سمیت 6 امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

تمام پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیے گئے ہیں جن پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہے۔

واضح رہے کہ یوسی 51 کی نشست چیئرمین کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔