غزہ کے دیر البلاح، جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملوں میں 10 فلسطینی شہید

August 04, 2024

فائل فوٹو

غزہ کے دیرالبلاح اور جبالیہپناہ گزین کیمپپر اسرائیلی حملوں میں 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے الاقصیٰ شہداء اسپتال کے صحن میں بے گھر افراد کے خیموں کو آگ لگ گئی۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ اور مغربی کنارے میں طبی مراکز پر ایک ہزار سے زائد حملے کیے۔

فزیشنز فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ اعداد و شمار کسی بھی دوسرے تنازعے میں طبی مراکز پر ہونے والے حملوں سے زائد ہیں۔

دوسری جانبلبنان نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں پر راکٹوں کی بارش کر دی۔

امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل میں وسیع جنگ کے لیے ہنگامی تیاریاں جاری ہیں، اسرائیلی ایمبولینس سروس کی ٹیموں نے ہنگامی مشقیں شروع کر دیں۔

امریکا، برطانیہ اور سوئیڈن کے بعد اردن نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکلنے کی ہدایت کر دی۔