• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں وسیع جنگ کیلئے ہنگامی تیاریاں جاری، امریکی اخبار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

اسرائیل میں وسیع جنگ کےلیے ہنگامی تیاریاں جاری ہیں۔ 

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی ایمبولینس سروس کی ٹیموں نے ہنگامی مشقیں کرنا شروع کردیں۔ 

خیال رہے کہ تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ حماس ہنیہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران نے بدلہ لینے کی ٹھان لی ہے۔ 

ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دہشتگرد صہیونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔

ادھر ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کا مزید ہمہ جہت اور وسیع پیمانے پر جوابی حملہ متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید