تہران کے جوابی حملوں میں کن اسرائیلی مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے؟ ایرانی اخبار نے بتادیا

August 03, 2024

فوٹو: فائل

اسرائیلی حملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں شہادت کے بعد تہران کا مزید ہمہ جہت اور وسیع پیمانے پر جوابی حملہ متوقع ہے۔

ایرانی اخبار نے دعویٰ کیا کہ امکان کم ہے کہ ایران کے جوابی حملے کو ناکام بنایا جاسکے۔ ایران اس بار تل ابیب، حیفا اور اسرائیلی اسٹریٹیجک مراکز کو نشانہ بناسکتا ہے۔

ایران کے اہداف میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت میں ملوث اسرائیلی حکام کے گھر بھی ہوسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ اسرائیل سے انتقام لینے کے حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ دہشتگرد صہیونی ریاست کو اس کے جرم کا فیصلہ کن ردِعمل دیا جائے گا۔