بانی پی ٹی آئی نے اپنی کہی ہوئی بات سے پھر یوٹرن لے لیا، میاں افتخار حسین

August 04, 2024

فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی کہی ہوئی بات سے پھر یوٹرن لے لیا۔

نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخار نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلمشنٹ کو نیوٹرل رہنے کا کہا تھا، وہ آج کس منہ سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔

میاں افتخار کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے بغیر اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے صاف کہا ہے سیاسی پارٹیوں کے درمیان مداخلت نہیں کریں گے۔