گورنر سندھ کا جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کو دوپہر میں کھانا پیش کرنے کا اعلان

August 04, 2024

فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کو دوپہر میں کھانا پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنا مظاہرین کی بریانی سے تواضع کی جائے گی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ عوام کے ٹیکس سے نہیں ذاتی رقم سے دھرنا مظاہرین کی خدمت کر رہا ہوں، دھرنا مظاہرین میرے مہمان اور سندھ کے باسی ہیں، خدمت میرا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے میں شریک نوجوان خود کو گورنر آئی ٹی کورسز میں رجسٹر کرائیں، پاکستان کو دنیا کی طاقت بنانا ہے تو مظاہرے نہیں ٹیکنالوجی سیکھیں۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دھرنے کے سبب جو کام پر نہیں جاسکتے، وہ اہل خانہ کے لیے مفت راشن بھی لیں۔

واضح رہے کہ گورنر سندھ کی جانب سے دھرنا مظاہرین کو ناشتے میں پراٹھے اور چائے پیش کی گئی تھی۔